سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

والدہ کی کوئی بات ناگوار لگنا

  • 219
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1713

سوال

والدہ کی کوئی بات ناگوار لگنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر والدہ کی کوئی غیر شرعی یا دنیاوی بات ناگوار لگے یا بات پر غصہ آ جائے تو کیا کیا جائے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 ان کی اس غیر شرعی بات کی عملا اطاعت نہ کریں لیکن  ان کے ساتھ زبان سے  بدتمیزی نہیں کرنی چاہیے۔ ارشاد باری تعالی ہے۔

﴿. وَإِن جَاهَدَاكَ عَلَىٰ أَن تُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا وَصَاحِبْهُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُوفًا وَاتَّبِعْ سَبِيلَ مَنْ أَنَابَ إِلَيَّ ثُمَّ إِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿لقمان: ١٥﴾

اور اگر وه دونوں تجھ پر اس بات کا دباؤ ڈالیں کہ تو میرے ساتھ شریک کرے جس کا تجھے علم نہ ہو تو تو ان کا کہنا نہ ماننا، ہاں دنیا میں ان کے ساتھ اچھی طرح بسر کرنا اور اس کی راه چلنا جو میری طرف جھکا ہوا ہو تمہارا سب کا لوٹنا میری ہی طرف ہے تم جو کچھ کرتے ہو اس سے پھر میں تمہیں خبردار کروں گا۔

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے