سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(122) مزدلفہ جمرہ عقبہ کی طرف جانا

  • 21887
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 908

سوال

(122) مزدلفہ جمرہ عقبہ کی طرف جانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب ہم مزدلفہ جمرہ عقبہ کی طرف لوٹتے ہیں تو ساتھ کمزور لوگوں کے ہونے کی وجہ سے اگر ہم فجر سے پہلے پہنچ جاتے ہیں منیٰ میں تو کیا ہم کنکریاں ماریں؟(فتاوی المدینہ:38)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نہیں۔ کیونکہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی جس حدیث میں کمزور لوگوں کے پہلےپہنچنے کا ذکر ہے اس میں یہ صریح ہے۔

" لَا تَرْمُوا الْجَمْرَةَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ "

’’سورج طلوع ہونے سے پہلے کنکریاں نہ مارو۔‘‘

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

حج اور عمرہ کا بیان صفحہ:218

محدث فتویٰ

تبصرے