سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(121) کیا بچوں پر بھی ہدی ہے؟

  • 21886
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 683

سوال

(121) کیا بچوں پر بھی ہدی ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا بچوں پر بھی ہدی ہے؟(فتاوی المدینہ:18)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اپنے بچوں میں سے کسی بچے کو بھی اپنے ساتھ حج کروائے تو اس بندے پر لازم ہے کہ وہ اس بچہ پر بھی حج کے وہ تمام احکام لاگو کرےجو اپنے آپ پہ کرتا ہے اور ان احکام میں ہدی ہے۔ جب بچے کے لیے ہدی نہ پائے تو جو چیز ہدی نہ ہونے کی شکل میں سب پر لازم آتی ہے وہ اس پر بھی لازم آئے گی۔ رزوں کی صورت میں ہمیں یہی بات سمجھ میں آتی ہے۔(واللہ اعلم)

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

حج اور عمرہ کا بیان صفحہ:218

محدث فتویٰ

تبصرے