السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز کے دوران تشہد میں انگلی کو حرکت دینے کی کیا کیفیت ہوگی؟(فتاویٰ الامارات:4)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہاں اس کے بارے میں وائل حجر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث ہے:انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشہد کے لیے بیٹھے فرماتے ہیں کہ"میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ اپنی انگلی کوحرکت دے رہے اور اس کے ساتھ ساتھ دعا بھی کررہے تھے۔اس حرکت کامطلب یہ نہیں ہے کہ نیچے اوپر کرتے تھے کیونکہ یہ مطلق کسی حدیث میں بھی نہیں آیا'توحرکت سے مراد یہ ہے کہ اپنی جگہ پر تیزی سے انگلی کو حرکت دیتے تھے۔امام احمد رحمۃ اللہ علیہ سے بھی صحیح سند سے ثابت ہے کہ وہ اپنی انگلی کو حرکت دیا کرتے تھے۔
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب