سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(81) تشہد میں انگلی کو حرکت دینا

  • 21846
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-01
  • مشاہدات : 653

سوال

(81) تشہد میں انگلی کو حرکت دینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تشہد میں کب اپنی انگلی کو حرکت دی جائےگی؟(فتاویٰ الامارات:7)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مطلق طور پر اس بارے میں کوئی واضح حدیث تو نہیں آئی کہ"اشھد  ان لاالٰہ الا اللہ" کے وقت اٹھائی جائے،اس لیے وائل کی حدیث کسی بھی مخالف حدیث سے محفوظ سمجھی جائے گی۔یہ جانتے ہوئے کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں وہ صرف رائے'اجتہاد اور اپنے استنباط کی وجہ سے کہتے ہیں۔بلاشبہ علماءکے ایسے بیان کردہ قواعد موجود ہیں کہ جن میں یہ بات ہے کہ نص ہوئے اجتہاد کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔کہ جب وائل کی حدیث میں یہ ذکر آگیاہے کہ وہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نماز میں بیٹھنے کے دوران شروع سے لے کر آخر تک۔یعنی سلام پھیرنے تک اپنی انگلی ہلاتے رہتے تھے تو کسی استنباط کے ذریعہ سے اس طرح کی صریح سنت کی مخالفت جائز نہیں ہے۔

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

نماز کا بیان صفحہ:178

محدث فتویٰ

تبصرے