سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(70) گوشت کھانے سے وضو

  • 21835
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 750

سوال

(70) گوشت کھانے سے وضو

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا گوشت کھانے کے بعد وضو کرنا ضروری ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سیدنا سہل بن حنظلہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کو فرماتے ہوئے سنا:

"من أكل لحم جزور فليتوضأ "

’’جس نے گوشت کھایا'تو اسے چاہیے کہ وہ وضو کرے۔‘‘

یہ حدیث حسن ہے۔(الصحیحہ:2322)

حدیث میں امراستحباب ہے۔سوائے اونٹ کےگوشت سے کہ اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضوواجب ہے۔اس لیے کہ ان دونوں میں فرق ہے۔

صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین  نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  سے اونٹ کے گوشت سے وضو کے متعلق پوچھا؟تو ارشاد فرمایا:’’تم وضو کرو۔‘‘

اور بکری کے گوشت سے وضو کے متعلق سوال کیا؟تو ارشاد فرمایا:’’اگر چاہو تو کرلو۔‘‘(صحیح مسلم ۔ارواء الغلیل۔1/152۔118 ۔نظم الفرائد:1/268)

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

طہارت کے مسائل صفحہ:165

محدث فتویٰ

تبصرے