سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(58) کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کا حکم کیا ہے؟

  • 21823
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 990

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کھڑے ہوکرپیشاب کرنے کا حکم کیاہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شرع میں ایسی کوئی نص موجود نہیں ہے کہ جو کھڑے یا بیٹھ کر پیشاب کرنے کی فضیلت بیان کرے۔لیکن لائق یہ ہے کہ قضائے حاجت کے لیے نکلتے وقت اپنے آپ کو پیشاب کے چھینٹوں سے دور رکھے۔یہاں ایک کیفیت کی دوسری کیفیت پر فضیلت دینا بیٹھ کر یاکھڑے ہوکر بلکہ اصل یہ ہے"استنز ہوامن البول"

پیشاب کے چھینٹوں سے بچو۔ یعنی پیشاب ایسی حالت میں نہ کرو کہ جس سے آپ پر چھینٹیں  پڑیں۔

یہ کہنا کہ ہم نے کسی صحابی کے بارے میں اس طرح کا اثر نہیں سنا کہ اس نے کھڑے ہوکرپیشاب کیا ہو۔ جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  کے بارے میں مروی ہے کھڑے ہوکر پیشاب کرنا۔ اس سے یہ مراد نہیں کہ آپ نے اس صرف واقعہ کے وقت پیشاب کیا اور صحابہ  رضوان اللہ عنھم اجمعین کی طبیعت بھی ایسی نہیں تھی کہ ہر وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کے کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی وجہ سے آپ کی اسی میں متابعت کرتے رہے۔ہم کہتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی حدیث سے کھڑے ہوکرپیشاب کرنا ثابت ہو گیا ہے۔ لیکن ہم اس کا انکار بھی نہیں کرتے کہ آپ نے دوسری مرتبہ پیشاب کیا یا اس کیفیت میں نہیں کیا۔

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

طہارت کے مسائل صفحہ:154

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ