السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
یہ توفیق کیسی دی جاسکتی ہے کہ ایک شخص مومن ہے اور اس کی روح پاک ہے،پاک روح کا آرام سے نکلنا اور اس بندے کے لیے قبر میں وسعت کا ہونا اوردوسری بات کہ مُردے کو بعض گناہوں کی وجہ سے عذاب بھی ہوتاہے؟(فتاویٰ الامارات:51)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس طرح کی کوئی حدیث موجود نہیں ہے کہ جس میں اس طرح کی دو متضاد چیزوں کے درمیان مطابقت بیان کی گئی ہو کہ جو چیزیں سوال میں مذکور ہیں۔ایک تو وہ شخص ہے کہ جسے عذاب دیا جائے گا جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
"اِسْتَنْزِهُوا مِنْ اَلْبَوْلِ, فَإِنَّ عَامَّةَ عَذَابِ اَلْقَبْرِ مِنْهُ"
کہ پیشاب کے چھینٹوں سے بچو'بے شک عام طورپہ عذاب قبر اس کی وجہ سے ہوتا ہے۔
اس طرح کے آدمی کی روح کے بارے میں نہیں آیا کہ اس کی روح کوریشم کے کپڑے میں لپیٹ دیا جاتا ہے۔ان معاملات کا تعلق غیب سے ہے۔اس میں زیادہ اندر نہیں گھسنا چاہیے۔کیونکہ یہ مسئلہ ایمانیات سے تعلق رکھتا ہے۔احکام سے تعلق نہیں رکھتا۔
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب