سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(47) مسلمان کس جنت کی دعا کرتا ہے؟

  • 21812
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1506

سوال

(47) مسلمان کس جنت کی دعا کرتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بہت ساری جنتوں کا ذکر کیاہے۔مثلاً جنت الفردوس ہے'جنت عدن اور جنت الماویٰ ہے تو کیا "سدرۃ المنتہیٰ سب سے اعلیٰ مرتبہ والی ہے۔آسمانوں میں؟اورجس جنت کی مسلمان دعا کرتا ہے وہ کون سی ہے؟(فتاویٰ الامارات:45)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:

"ذَا سَأَلْتُمُ اللَّهَ فَاسْأَلُوهُ الْفِرْدَوْسَ، فَإِنَّها أَوْسَطُ الْجَنَّةِ وَأَعْلَى الْجَنَّةِ،"

’’جب تم اللہ تعالیٰ سے  جنت کا سوال کروتو جنت الفردوس کا سوال کیا کرو کیونکہ یہ سب سے اعلیٰ جنت ہے۔تو معلوم ہوا کہ جنتیں بہت ساری ہیں۔سدرۃ المنتہیٰ تو اسراء ومعراج کے واقعہ سے معلوم ہوتاہے کہ یہ جنت نہیں بلکہ کوئی دوسری چیز ہے۔

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

غیب کے مسائل صفحہ:143

محدث فتویٰ

تبصرے