Kia emaan ki takmeel in 11 cheezon se hoti hy?
1. Kalima taiba
2. Nmaz
3. Roza
4. Hajj
5. Zkaat
6. Allah par emaan
7. Farishton par emaan
8. Asmani kitabon par emaan
9. Rasoolon par emaan
10. Akhirat k din par emaan
11. Achi buri taqdeer par emaan
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!اگرچہ یہ امور بھی ایمان کا حصہ ہیں لیکن ان امور پر ایمان کی تکمیل کر دینا شاید درست نہیں ہے۔ کیونکہ کسی بھی حدیث میں ان امور کو ایمان کی تکمیل قرار نہیں دیاگیا۔ نیز یاد رہے کہ ایمان کی ستر سے کچھ اوپر شاخیں ہیں جن کی وضاحت کرتے ہوئے نبی کریمﷺ نے فرمایا: ’’الإِيمَانُ بِضْعٌ وَسِتُّونَ شُعْبَةً وَالْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنَ الإِيمَانِ ‘‘ البخاري. 23 ایمان کی ستر سے کچھ اوپر شاخیں ہیں ۔اور حیا ایمان کی ایک شاخ ہے۔ امام بخاری نے صحیح بخاری کے کتاب الایمان میں ایمان کی ان تمام فروع پر ابواب قائم کئے ہیں۔ تفصیلات کے لءے صحیح بخاری کا مطالعہ فرمائیں۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصوابفتاویٰ علمائے حدیثکتاب الصلاۃجلد 1 |