السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا وطن سے محبت کرنا ایمان ہے،جیسا کہ ایک حدیث بھی ہے۔وضاحت فرمائیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
"حب الوطن من الإيمان"
’’وطن سے محبت کرنا ایمان میں سے ہے۔‘‘
یہ حدیث موضوع ہے۔(سلسلۃ الاحادیث الضعیفہ۔32)
اور اس کامعنی بھی درست نہیں کیونکہ حب وطن،نفس اور مال جیسی محبت کی طرح ہے اور یہ سب انسانی طبیعت کا حصہ ہیں۔جس کی محبت پر تعریف نہیں کی جاتی اور نہ ہی یہ ایمان کے لیے لازم ہے۔
کیا آپ نے مشاہدہ نہیں کیا کہ لوگ اس محبت میں باہم شریک ہوئے ہیں۔خواہ مومن ہوں،یا کافر،اس بارے میں ان کا کوئی فرق نہیں ہوتا۔(نظم الفرائد:1/44)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب