سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(2) کاہنوں کے پاس آنا حرام ہے

  • 21767
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1219

سوال

(2) کاہنوں کے پاس آنا حرام ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کاہنوں کے پاس آنا کیوں حرام ہے؟جبکہ وہ ایسے وسائل وذرائع استعمال کرتے ہیں کہ جن کے ذریعے سے وہ غیب کی خبریں معلوم کرتے ہیں کہ جس طرح فلکیات وغیرہ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کاہن جنوں سے رابطہ کرتے ہیں ،جیسا کہ یہ بات صحیح احادیث سے ثابت ہے۔جن جا کر آسمانوں سے چوری سے فرشتوں کی باتیں سن کر آتے ہیں،پھر انسانوں میں سے جو ان کے دوست ہیں،ان کی طرف نازل ہوتے ہیں اور اسی سنی ہوئی بات کے ساتھ بہت سارے جھوٹ ملا کر انسان کی طرف القاء کرتے ہیں۔اس طرح کے انسان اس میں بہت زیادہ غلو کرتے ہیں تاکہ لوگ یہ سمجھیں کہ یہ غیب جانتے ہیں۔اسی وجہ سے خود بھی گمراہ ہوتے ہیں اور لوگوں کو بھی گمراہ کرتے ہیں۔اس لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے کاہنوں کے پاس آنے سے منع فرمایا ہے،البتہ یہ ماہرفلکیات اور ڈاکٹر غیب کا دعویٰ نہیں کرتے بلکہ وہ خود بھی وضاحت کرتے ہیں کہ جیسے جیسے ان کی تحقیق زیادہ ہوتی جاتی ہے ویسے ویسے ان کی معرفت بڑھتی جاتی ہے۔

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

عقیدہ کے مسائل صفحہ:78

محدث فتویٰ

تبصرے