سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(77) روزے کی حالت میں کلی کرتے ہوئے پیٹ میں پانی جانا

  • 21765
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 796

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک دن رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں میں نے کلی کرتے ہوئے کچھ پانی نگل لیا تھا۔ چنانچہ جب میں نے ایک شیخ سے مسئلہ پوچھا تو انہوں نے کہا کہ تمہارے ذمے کوئی گناہ نہیں۔ یہ خیال رہے کہ میں نے پانی نگلتے ہوئے روزہ افطار کرنے کی نیت نہیں کی تھی تو کیا میرے ذمے کوئی قضا ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تمہارے ذمے کوئی قضا نہیں اور تمہیں مفتی صاحب نے جو فتویٰ دیا تھا وہ درست ہے۔ اس کے درج ذیل اسباب ہیں۔

پہلے نمبر پر یہ کہ تمہیں حکم شریعت معلوم نہ تھا۔

دوسرے نمبر پر یہ کہ پانی کی مقدار معمولی اور برائے نام تھی۔

تیسرے نمبر پر یہ کہ اس میں یوں معلوم ہوتا ہے کہ پانی بغیر اختیار کے مجبوری کے عالم میں حلق میں چلا گیا تھا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ الصیام

صفحہ:134

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ