سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(73) روزے کی حالت میں برش کرنا

  • 21761
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 817

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

روزے کی حالت میں برش کے ساتھ ٹوتھ پیسٹ کے استعمال کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟

کیا جلد کو نرم رکھنے والے لوشنوں کا استعمال روزے کے لئے نقصان دہ ہے جب کہ یہ لوشن ایسی قسم کے ہوں جو جلد تک پانی کا اثر نہ پہنچنے دیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ برش کے ذریعے استعمال میں کوئی حرج نہیں مگر اس پیسٹ کو پیٹ میں داخل ہونے سے روکنا ضروری ہے اور اس عمل کو مسواک کے استعمال پر قیاس کیا جائے گا کیونکہ وہ دانتوں اور منہ کی ناگوار بو سے صفائی کے لئے مستحب ہے۔

روزے کی حالت میں ایسے لوشنوں اور تیلوں کے استعمال میں کوئی حرج نہیں کیوں کہ وہ صرف جلد کے بیرونی حصے پر ہی اثر انداز ہوتے ہیں اور جسم کے اندر نفوذ نہیں کرتے تاہم اگر ہو کسی قدر مسامات کے اندر داخل بھی ہو جائیں تو بھی روزہ کو توڑنے والے شمار نہ کئے جائیں گے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ الصیام

صفحہ:130

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ