سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(71) رمضان میں خوشبو کا استعمال

  • 21759
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 912

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رمضان المبارک میں عطر، اور پسینہ کی بو دور کرنے والی اشیاء کے استعمال کے بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

روزے کی حالت میں کپڑے اور بدن پر خوشبو لگانے میں کوئی حرج نہیں۔ جو چیز مکروہ ہے وہ یہ ہے کہ خوشبودار چیز کو سونگھا جائے مگر اس کو کپڑے وغیرہ پر لگا لینے میں کوئی حرج نہیں۔ اسی طرح روزے کی حالت میں پاؤڈر وغیرہ کا استعمال اور غسل کرنا جائز ہے جب کہ پیٹ میں کوئی چیز داخل نہ ہونے پائے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ الصیام

صفحہ:129

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ