سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(67) بیوی بوس و کنار کرنا

  • 21755
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 909

سوال

(67) بیوی بوس و کنار کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رمضان المبارک کے دنوں میں بیوی کے ساتھ لیٹنے کا اتفاق ہوا اور اس سے بغیر مجامعت، بغیر انزال بوس و کنار ہوتا رہا۔ اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ مطلع فرمائیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر دخول یا انزال کے بغیر بوس و کنار ہوا تو روزہ ان شاءاللہ صحیح ہو گا اور اگر دخول ہو گیا اگرچہ بغیر انزال کے ہو تو اس میں ظہار والا کفارہ اور اس دن کے روزے کی قضا ہو گی اور اگر انزال ہوا اور دخول نہیں ہوا تو اس صورت میں صرف روزے کی قضا ہو گی اور روزہ دار کو چاہئے کہ وہ احتیاط سے کام لے اور ان تمام اسباب و ذرائع سے دور رہے جو اس کو گناہ اور حرام میں مبتلا کر دینے والے ہوں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ الصیام

صفحہ:125

محدث فتویٰ

تبصرے