سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(60) روزہ رکھنے کے بعد بیوی سے جماع کرنا

  • 21748
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 854

سوال

(60) روزہ رکھنے کے بعد بیوی سے جماع کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری شادی بالغ ہونے کے بعد جلد ہی ہو گئی تھی اور میں رمضان المبارک میں اذان فجر کے بعد روزہ رکھ لینے کے بعد دو دن اپنی بیوی سے ایک مرتبہ روزانہ جماع کرتا رہا جب کہ میری بیوی بھی اس فعل پر راضی تھی۔ براہ کرم مجھے آگاہ فرمائیں کہ مجھ پر اور میری بیوی پر کیا کفارہ لازم آتا ہے۔ خیال رہے کہ اس فعل کو کئے ہوئے پانچ برس گزر چکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہزار مرتبہ جزائے خیرا عطا فرمائے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ پر دو مذکوروں کے روزوں کی قضا لازم ہے اور آپ پر رمضان المبارک میں دن کے وقت جماع کرنے کے باعث کفارہ بھی واجب ہے اور یہ ظہار کے کفارے کی طرح ہو گا جو سورۃ المجادلہ کے شروع میں مذکورہ ہے۔ (ایک غلام آزاد کرنا یا دو ماہ کے متواتر روزے یا ساٹھ مساکین کو کھانا کھلانا) اور تمہاری بیوی پر بھی یہ کفارہ لازم ہو گا کیونکہ وہ بھی اس فعل پر راضی تھی اور جانتی تھی کہ یہ عمل حرام ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ الصیام

صفحہ:116

محدث فتویٰ

تبصرے