السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا رمضان المبارک میں رہ جانے والے روزوں کی قضا کو سردی کے موسم تک موخر کیا جا سکتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رمضان المبارک میں چھوڑے ہوئے روزوں کی قضا طاقت حاصل ہو جانے اور عذر شرعی کے دور ہو جانے کے فورا بعد ضروری ہے اور ان میں تاخیر صرف اسی صورت میں جائز ہے جب بیماری، سفر یا موت کا امکان ہو۔ لیکن اگر کسی نے سردی کے موسم تک چھوٹے دنوں کی آمد تک تاخیر کر لی تو بہرحال یہ ادا ہو جائیں گے اور جو فرض اس کے ذمے تھا وہ ساقط ہو جائے گا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب