السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کوئی عورت اذان فجر کے فورا بعد حیض سے پاکیزگی حاصل کر لے تو کیا وہ اسی وقت سے کھانا پینا بند کر کے اس دن کا روزہ رکھ لے یا اس پر اس دن کے روزے کی قضا واجب ہو گی؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر اس کا خون طلوع فجر کے وقت یا اس سے ذرا قبل بند ہو گیا تو اس کا روزہ اس دن میں درست ہو گا اور فرض ادا ہو جائے گا اگرچہ وہ صبح ہونے کے بعد غسل کرے۔ تاہم اگر اس کا خون صبح ہونے کے بعد بند ہوا تو اس صورت میں اس کا کھانا پینا بند کرنا روزہ شمار نہ ہو گا بلکہ وہ رمضان المبارک کے ختم ہونے کے بعد اس کو قضا کے طور پر رکھے گی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب