السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا کھانے پکانے والے کے لئے جائز ہے کہ وہ روزے کی حالت میں کھانے کی حالت جانچنے کے لئے اس میں سے چکھ لے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کھانا پکانے والے کے لئے اس میں کوئی حرج نہیں کہ وہ زبان کے ایک کنارے کے ذریعے کھانے میں مٹھاس، نمک یا دوسرے ذائقے معلوم کرنے کے لئے تھوڑا سا چکھ لے مگر وہ اس میں سے کوئی چیز گلے سے نیچے نہ اترنے دے بلکہ وہ چکھی ہوئی چیز کو باہر نکال دے اور کلی کرے اس طریقے سے اس کے روزے کو کوئی نقصان نہ پہنچے گا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب