السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں نے رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں وریدی انجکشن لگوایا تھا تو کیا اس دن کا روزہ صحیح شمار ہو گا یا مجھ پر اس کی قضا واجب ہے۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر یہ انجکشن جسم کو غذا یا طاقت فراہم کرنے والا ہے تو یہ روزے کو توڑ دیتا ہے چاہے یہ ورید میں لگے یا جسم کے کسی اور حصے میں۔ البتہ اگر یہ انجکشن آرام دینے والا یا درد کو روکنے والا ہو تو یہ اور اس قسم کے دوسرے انجکشن روزے کو نہیں توڑتے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب