سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(28) روزے کی حالت میں مہندی لگانا

  • 21716
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 2368

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا روزہ کی حالت میں بالوں کو مہندی لگانے سے روزہ اور نماز ٹوٹ جاتے ہیں۔ کیونکہ میں نے سنا ہے کہ مہندی کا لگانا روزہ کو توڑ دیتا ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

روزہ کی حالت میں بالوں کو مہندی لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور نہ ہی سرمہ لگانے سے۔ کانوں میں دوائی ڈالنے آنکھوں میں، دوائی ڈالنے سے روزہ پر کوئی اثر پڑتا ہے۔ ان تمام امور سے نہ تو روزہ ٹوٹتا ہے اور نہ ہی اس کو کوئی نقصان ہوتا ہے۔

جہاں تک نماز کے دوران مہندی لگانے کا تعلق ہے تو میں نہیں جانتا کہ یہ سوال کیسا ہے کہ جب عورت نماز کی حالت میں ہو تو پھر مہندی لگانا کیسے؟ شاید سوال کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کیا مہندی لگانے کے بعد وضو صحیح ہوتا ہے۔ تو جواب یہ ہے کہ مہندی لگانے کے بعد (سر کو دھو لینے کے بعد) بھی وضو درست ہے۔ اس لئے کہ یہ کوئی پردہ نہیں ہے جو پانی کو بالوں تک پہنچانے میں حائل ہو۔ یہ تو محض ایک رنگ ہے۔ جو چیز وضو پر اثر انداز ہوتی ہے جو پانی کو جسم تک پہنچانے سے روک دے تو اس کو یقینا دور کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ وضو درست ہو۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ الصیام

صفحہ:82

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ