السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں سورج رات ساڑھے نو یا دس بجے سے قبل غروب نہیں ہوتا تو ہم روزہ کس وقت افطار کریں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آپ پر لازم ہے کہ آپ سورج کے غروب ہونے پر ہی افطار کریں کیونکہ جب تک چوبیس گھنٹہ میں آپ کے ہاں دن سے رات یا رات سے دن ہوتا ہے تو پھر دن بھر روزہ رکھنا آپ پر واجب ہے چاہے یہ دن کتنا ہی لمبا ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب