سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(23) کیا روزہ میں کوئی معاشرتی فائدہ بھی ہے؟

  • 21711
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1069

سوال

(23) کیا روزہ میں کوئی معاشرتی فائدہ بھی ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا روزہ میں کوئی معاشرتی فائدہ بھی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جی ہاں روزہ سے متعدد معاشرتی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ جن میں سے ایک یہ ہے کہ لوگوں میں ایک امت کے افراد ہونے کا احساس بیدار ہوتا ہے۔ چونکہ وہ ایک ہی وقت میں کھاتے ہیں اور ایک ہی وقت میں روزہ رکھتے ہیں اور دولت مند اللہ کی نعمتوں کو محسوس کرتا ہے اور محتاج افراد سے ہمدردی کرتا ہے۔ روزہ رکھنے کے عمل کے باعث آدمی کے لئے شیطان کے بہلاوے کم ہو جاتے ہیں اور روزہ معاشرہ کے افراد میں تقویٰ پیدا کرنے کا باعث ہے اور اس سے لوگوں کے آپس کے تعلقات مضبوط ہوتے ہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ الصیام

صفحہ:77

محدث فتویٰ

تبصرے