السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا ایسے شخص کا روزہ درست ہے جس نے رمضان المبارک میں جھوٹی گواہی دی ہو؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جھوٹی گواہی دینا کبیرہ گناہوں میں سے ہے اور اس کی تعریف یہ ہے کہ آدمی کسی ایسے معاملہ کے بارے میں گواہی دے جو اس کو معلوم نہیں ہے یا اسے معلوم ہے کہ جو میں کہہ رہا ہوں یہ معاملہ اس کے خلاف ہے مگر یہ گواہی روزہ کو نہیں توڑتی البتہ اس کے ثواب کو کم کر دیتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب