سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(19) حالتِ روزہ میں انجکشن لگوانا

  • 21707
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2410

سوال

(19) حالتِ روزہ میں انجکشن لگوانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

روزہ کی حالت میں انجکشن لینے اور ٹیکہ لگانے سے کیا روزہ پر اثر پڑتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

علاج کی غرض سے ٹیکوں کی دو اقسام ہیں۔ ایک کا مقصد آدمی کو غذائیت فراہم کرنا کہ اس سے آدمی کو کھانے پینے کی کوئی ضرورت نہیں رہتی ہے۔ تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس نے روزہ توڑ دیا ہے اس لئے کہ شرع میں اگر کوئی ایسی نص مل جائے یا کوئی ایسا حکم ہو جس کا اطلاق اس پر ہو جاتا ہو تو اس پر اسی نص کا اطلاق ہو گا۔

دوسری قسم کا وہ ٹیکہ ہوتا ہے جس سے آدمی کو غذائییت نہیں ملتی ہے اور ٹیکہ لگنے کے باوجود اس کی بھوک اور پیاس میں کوئی فرق نہیں پڑتا تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ کیونکہ ایسا نص سے ثابت نہیں ہے۔ اور نہ ہی اس سے اس کو کوئی غذائیت ملی ہے۔ بنیادی طور پر روزہ کو صحیح سمجھا جائے گا جب تک دلیل شرعی سے روزہ کو فاسد کرنے والی کوئی چیز ثابت نہ ہو جائے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ الصیام

صفحہ:75

محدث فتویٰ

تبصرے