سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(15) وصال کا روزہ کیسا ہے اور کیا یہ سنت ہے۔

  • 21703
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1228

سوال

(15) وصال کا روزہ کیسا ہے اور کیا یہ سنت ہے۔

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وصال کا روزہ کیسا ہے اور کیا یہ سنت ہے۔ (وصال عربی اصطلاح میں ایک روزے کو دوسرے روزے کے ساتھ ملانے کو کہتے ہیں)۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دو روزوں کو آپس میں اس طرح ملانا کہ انسان روزہ افطار نہ کرے اور مسلسل روزے سے رہے یعنی دو دن تک پورا روزہ رکھے کہ درمیان میں افطار نہ کرے۔ اس طرح کے روزے سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔ ارشاد ہوا کہ:

(من أراد أن يواصل فليواصل إلى السحر)

’’جو شخص روزے کو ملانا چاہے تو سحری تک ملا لے۔‘‘

سحری تک روزے کو ملانا اس کی اجازت ضرور ہے کہ یہ جائز ہے۔ مگر اس کی فضیلت نہیں ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے افطار میں جلدی کرنے کی ترغیب دلائی ہے۔ ارشاد ہوا:

(لا يزال الناس بخير ما عجلوا الفطر)

’’لوگ اس وقت تک بھلائی میں رہیں گے جب تک وہ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے۔‘‘

اب صرف اس بات کی رخصت دی گئی ہے کہ آدمی سحری تک روزے کو ملا سکتا ہے۔ جب آپ سے عرض کیا گیا کہ آپ بھی تو روزے کو ملاتے ہیں جواب میں ارشاد ہوا:

(إِنِّي لَسْتُ كَهَيئَتِكُمْ)

’’میں تمہاری طرح نہیں ہوں۔‘‘

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ الصیام

صفحہ:70

محدث فتویٰ

تبصرے