السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا روزہ کی حالت میں خوشبو کا استعمال کرنا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
روزہ کی حالت میں خوشبو کے استعمال میں خواہ وہ اس کی خوشبو کو سونگھے، کوئی حرج نہیں ہے۔ مگر عود کی دھونی کو نہ سونگھے کیونکہ اس عمل سے جو چیز معدے میں پہنچتی ہے، وہ دھواں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب