سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

آواز سے سرچ کریں
(157) جس آدمی کا میقات اس کا گھر ہو؟
  • 21662
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1045

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جس آدمی کا گھر میقات کے اندر ہو، وہ کہاں سے احرام باندھے گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسا آدمی اپنی رہائش سے احرام باندھے گا۔ ام السلم اور بحرہ کے رہنے والے لوگ اپنی اپنی جگہ سے احرام باندھیں گے اور جدہ والے اپنی جگہ سے احرام باندھیں گے۔ جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کا فرمان ہے کہ جو شخص میقات کے اندر مقیم ہو اپنی جگہ سے احرام باندھے ایک دوسری روایت میں ہے کہ اپنے گھروالوں کے پاس سے احرام باندھے۔ اہل مکہ مکہ سے احرام باندھیں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:247

محدث فتویٰ

تبصرے