سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(154) بیماری یا خوف کی وجہ حج یا عمرہ ادا نہ کر پانا

  • 21659
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1001

سوال

(154) بیماری یا خوف کی وجہ حج یا عمرہ ادا نہ کر پانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر محرم کو یہ ڈر ہو کہ وہ کسی بیماری یا خوف کی وجہ سےحج یا عمرہ ادا نہیں کر پائے گا تو اسے کیا کرنا چاہیے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسا شخص احرام کے وقت یہ کہے کہ (اگر مجھے کسی جگہ کوئی مانع پیش آگیا تو میرا احرام وہیں کھل جائے گا) سنت یہی ہے اگر مانع پیش آنے کا ڈر ہو تو شرط لگادے کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  سے ثابت ہے کہ جب ضباعہ بنت الزبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہا  بن عبدالمطلب نے آپ سے کسی مرض کا شکوہ کیا تو آپ نے ان کو ایسا ہی کرنے کا حکم دیا تھا۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:245

محدث فتویٰ

تبصرے