سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(137) گردے کے مریض کا روزہ رکھنا

  • 21642
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-01
  • مشاہدات : 772

سوال

(137) گردے کے مریض کا روزہ رکھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

گردہ کے مریض کے لیے روزہ کی حالت میں خون تبدیل کرانا کیسا ہے؟ وہ اس روزہ کی قضا کرے یا نہ کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسئولہ صورت میں روزہ کی قضا کرنی ہوگی،کیونکہ اس سے مریض کو تازہ خون مل جاتاہے، خون کے ساتھ ہی اگر اسے اور کوئی مادہ دے دیا گیا تو وہ ایک دوسرا مفطر (روزہ توڑنے والا) شمار ہوگا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:216

محدث فتویٰ

تبصرے