سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(135) حالتِ روزہ میں حقنہ لگوانا

  • 21640
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 772

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

روزہ دار کے لیے بوقت ضرورت پائخانہ کے راستہ سے حقنہ لگوانا کیسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مریض اگر ضرورت مند ہے تو علماء کے صحیح ترین قول کے مطابق مذکورہ حقنہ لگوانے میں کوئی حرج نہیں ،شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ  نیز دیگر بہت سے اہل علم کا یہی مسلک ہے،کیونکہ حقنہ لگوانا کھانے پینے سے مشابہت نہیں رکھتا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:215

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ