سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(134) دمہ کے مریض کا روزہ نہ رکھنا

  • 21639
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 826

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تنفس(دمہ) وغیرہ کے مریض کے لیے روزہ کی حالت میں منہ میں بخاخ (اسپرے) استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مریض اگر بخاخ(اسپرے) استعمال کرنے کے لیے مجبور ہوتو جائز ہے،اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

﴿وَقَد فَصَّلَ لَكُم ما حَرَّمَ عَلَيكُم إِلّا مَا اضطُرِرتُم إِلَيهِ... ﴿١١٩﴾... سورةالانعام

’’اور اللہ نے تمہارے لیے بیان کردیا ہے جو اس نے تم پر حرام کیا ہے،ہاں مگر وہ چیزیں جن کے لیے تم  مجبور ہوجاؤ۔‘‘

اور اس لیے بھی بخاخ(اسپرے) کا استعمال جائز ہے کہ یہ کھانے پینے کے قبیل سے نہیں، بلکہ چیک اپ کے لیے خون نکلوانے اور غیر متعدی انجکشن لگوانے کے زیادہ مشابہ ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:215

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ