سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(125) روزے کی حالت میں دانت نکلوانا

  • 21630
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1356

سوال

(125) روزے کی حالت میں دانت نکلوانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کسی شخص نے دانتوں میں تکلیف محسوس کی اور ڈاکٹر نے دانتوں کی صفائی کر دی یا تکلیف کی جگہ دانت میں کچھ بھر دیا یا کسی دانت کو اکھاڑ دیا۔ تو کیا اس سے روزہ پر کوئی اثر پڑتا ہے؟ اور اگر ڈاکٹر نے دانت سن کرنے کا انجکشن بھی دے دیا ۔ توکیا اس سے روزہ متا ثر ہوتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سوال میں مذکورہ صورت پیش آنے سے روزہ کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا بلکہ یہ چیز معفوعنہ ہے البتہ اس کے لیے یہ خیال رکھنا ضروری ہے کہ دوایا خون کا کچھ حصہ نگل نہ جائے ۔ اسی طرح مذکورہ انجکشن سے بھی روزہ کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا کیونکہ یہ کھانے پینے کے حکم میں نہیں ہے اور روزہ کا صحیح اور درست ہونا ہی اصل ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:206

محدث فتویٰ

تبصرے