السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نصاب زکاۃ کے جاننے کے پیمانے مختلف ہیں ان پیمانوں کی تعیین کے سلسلے میں خود ہمارے علماء کے درمیان بھی اختلاف ہے، سوال یہ ہے کہ موجودہ وقت میں نصاب کے جاننے کا سب سے صحیح پیمانہ کیا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس سلسلہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا صاع معیار ہے صاع نبوی ،عراقی رطل سے پانچ رطل اور ایک تہائی رطل کا ہوتا ہے اور ہاتھ سے اس کا اندازہ متوسط ہاتھ سے دونوں بھرے ہوئے ہاتھوں کے چار لپ کے برابر ہے جیسا کہ اہل علم اور آئمہ لغت نے اس کی صراحت کی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب