سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(101) کمپنیوں کے شئیر میں زکوٰۃ

  • 21606
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 753

سوال

(101) کمپنیوں کے شئیر میں زکوٰۃ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

موجودہ دور میں حصص کے ذریعہ کمپنیوں میں نام لکھوائے جاتے ہیں(شیر لیا جاتا ہے)کیا ان حصص (شیر)میں زکاۃ ہے ؟ اور اگر ہے تو کیسے نکالی جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زمین اور گاڑیوں اور دیگر سامان تجارت کی طرح تجارتی غرض سے تیار کیے گئے حصص (شیر)والوں پر سال گزر جانے کی صورت میں ان کی زکاۃ واجب ہو جاتی ہے۔

لیکن اگر ایسے اموال میں حصہ لیا جائے جو بیع کے لیے نہیں بلکہ کرائے کے لیے تیار کئے گئے ہیں مثلاً زمین اور گاڑیاں وغیرہ تو ان میں زکاۃ نہیں البتہ ان سے جو کرایہ حاصل ہو جب اس پر سال کی مدت گزر جائے اور اس کی رقم نصاب کو پہنچ جائے تو اس میں زکاۃ واجب ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:170

محدث فتویٰ

تبصرے