سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(96) پردیسی میں زکوٰۃ دینا

  • 21601
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-05
  • مشاہدات : 659

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص پردیس میں ہے اور وہاں اس کے پیسے چوری ہو گئے کیا ایسے شخص کو زکاۃ دی جا سکتی ہے جبکہ موجودہ دور میں مالی معاملات (یعنی ترسیل زر کے ذرائع ) بالکل آسان ہو گئے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مذکورہ مسئلہ میں ایسا شخص ابن سبیل (مسافر) شمار ہو گا اس لیے اگر وہ اپنی ضرورت کا یا سفر خرچ کے گم یا چوری ہو جانے کا دعوی کرے تو اسے زکاۃ کے مال سے اتنا دیا جا سکتا ہے جس سے وہ اپنے وطن واپس پہنچ سکےبھلے ہی وہ اپنے وطن میں مالدار شمار ہوتا ہو۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:164

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ