السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا مشت زنی کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟ اور اگر ٹوٹ جاتا ہے تو اس کا کیا کفارہ ہے؟ برائے مہربانی سوال کا جواب مرحمت فرما کر سائل کی اعانت فرمائیں۔ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! مشت زنی ایک حرام عمل ہے۔ اگر مشت زنی کرنےسے انزال بھی ہو جائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے ، کیونکہ آپ نے عمدا منی خارج کی ہے۔ اور اگر انزال نہ ہو تو روزہ نہیں ٹوٹتا لیکن آپ ایک حرام عمل کے مرتکب ہوئے ہیں ، جس پر آپ کو اللہ تعالی سے توبہ کرنی چاہیے۔ اگر آپ اس فعل شنیع کے مرتکب ہوئے ہیں تو اس دن کی قضاء آپ پر لازم ہے ۔ اس پر کوئی کفارہ نہیں ہے، کیونکہ کفارہ جماع کے ساتھ خاص ہے۔ اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء سعودی عرب کا یہی فتوی ہے۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصواب فتویٰ کمیٹیمحدث فتویٰ |