سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(81) دو نمازوں میں جمع کرتے وقت تسلسل

  • 21586
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-11
  • مشاہدات : 596

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا دو نمازوں کے درمیان جمع کرتے وقت تسلسل ضروری ہے؟ کیونکہ بعض لوگ نمازوں کے درمیان جمع کرنے کے لیے تھوڑا سا انتظار کرتے ہیں پھر جمع کرتے ہیں اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جمع تقدیم کی صورت میں دونوں نمازوں کے درمیان تسلسل ضروری ہے اگر تھوڑا سا فاصلہ بھی ہو جائے تو کوئی حرج نہیں کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  سے یہ چیزثابت ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کا ارشاد ہے:

’’تم اس طرح نماز پڑھو جس طرح مجھے پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔‘‘

اور صحیح بات یہ ہے کہ جمع کے لیے نیت شرط نہیں۔ جیسا کہ جواب نمبر66 میں اس کا بیان گزر چکا ہے۔

رہا جمع تاخیر تو اس میں گنجائش ہے کیونکہ اس صورت میں دوسری نماز اپنے وقت پر پڑھی جاتی ہے لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں تسلسل سے پڑھنا افضل ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:142

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ