سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(73) سجدہ سہو کرنا چاہیے؟

  • 21578
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-06
  • مشاہدات : 656

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض آئمہ سلام پھیرنے کے بعد سہو کرتے ہیں اور بعض سلام پھیرنے سے پہلے اور بعض کبھی سلام سے پہلے کرتے ہیں اور کبھی سلام کے بعد ۔ سوال یہ ہے کہ سجدہ سہو کب سلام سے پہلے مشروع ہے اور کب سلام کے بعد؟ نیز سلام سے پہلے یا سلام کے بعد سہو کی مشروعیت بطور وجوب ہے یا بطور استحباب ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسئلہ میں گنجائش ہے سلام سے پہلے کی اور سلام کے بعد کی دونوں صورتیں صحیح ہیں کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  سے دونوں طرح کی حدیثیں وارد ہیں لیکن دو صورتوں کو چھوڑ کر باقی تمام صورتوں میں سلام سے پہلے سجدہ سہو کرنا افضل ہے اور وہ دونوں صورتیں درج ذیل ہیں۔

1۔جب نمازی ایک یا ایک سے زیادہ رکعتیں بھول کر سلام پھیردے تو ایسی صورت میں اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کی اقتدا کرتے ہوئے نماز کی کمی پوری کر کے سلام پھیرنے کے بعد سجدہ سہو کرنا افضل ہے۔کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی حدیث کے مطابق دو رکعتیں بھول کر اور عمران بن حصین کی حدیث کے مطابق ایک رکعت بھول کر جب سلام پھیردیا تو نماز کی کمی پوری کر کے سلام پھیرنے کے بعد سجدہ سہو کیا تھا۔

2۔جب نماز کو شک ہو جائے اور یہ یاد نہ رہے کہ اس نے تین رکعت پڑھی ہیں یا چار، اگر نماز چار رکعت والی ہے ۔یادو پڑھی ہیں یا تین اگر نماز مغرب کی ہے، یا ایک پڑھی ہے یا دو اگر نماز فجر کی ہے۔لیکن اسے مذکورہ دونوں پہلوؤں میں سے کسی ایک پہلوکا غالب گمان ہے تو ایسی صورت میں وہ اپنے گمان غالب پر اعتماد کر کے سلام پھیرنے کے بعد سجدہ سہو کرے جیسا کہ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی حدیث سے ثابت ہوتا ہے جو جواب نمبر58 کے تحت گزر چکی ہے۔

سلام سے پہلے یا سلام کے بعد سجدہ سہو کی مشروعیت واجب نہیں، بلکہ فضیلت واستحباب کے طور پر ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:134

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ