سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(71) مقتدی اکیلا ہو تو امام کی دائیں جانب کھڑا ہو

  • 21576
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-07
  • مشاہدات : 689

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یہ معلوم ہے کہ مقتدی اگر اکیلا ہو تو وہ امام کے دائیں جانب کھڑا ہوگا تو کیا اس کے لیے امام سے کچھ پیچھے ہٹ کر کھڑا ہونا مشروع ہے، جیسا کہ بعض لوگ کرتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مقتدی اگر اکیلا ہوتو اس کے لیے مشروع ہے کہ وہ امام کے دائیں جانب اس کے برابر میں کھڑا ہو امام سے کچھ پیچھے ہٹ کر کھڑے ہونے کی کوئی دلیل نہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:133

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ