سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(60) امام کو رکوع کی حالت میں پانا

  • 21565
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 815

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی شخص امام کو رکوع کی حالت میں پائے تو اس وقت اس کے لیے کیا مشروع ہے؟ کیا رکعت پانے کے لیے امام کے رکوع سے اٹھنے سے پہلے اس کے لیے"سبحان ربی العظم" کہنا شرط ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مقتدی نے امام کو رکوع کی حالت میں پا لیا تو اس کی یہ رکعت پوری ہو جائے گی بھلے ہی وہ امام کے رکوع سے اٹھنے سے پہلے"سبحان ربی العظیم" نہ کہہ سکے۔کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کی یہ حدیث عام ہے۔

’’جس نے نماز کی ایک رکعت پالی تو اس نے نماز پالی۔‘‘ (صحیح مسلم)

اور یہ معلوم ہے کہ رکوع پالینے سے رکعت پوری ہو جاتی ہے جیسا کہ صحیح بخاری کی روایت ہے کہ ایک دن ابو بکرہ ثقفی  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  اس وقت مسجد پہنچے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم  رکوع میں تھے چنانچہ صف میں پہنچنے سے پہلے انھوں نے رکوع کر لیا۔ پھر صف میں شامل ہوئے۔ آپ نے سلام پھیرنے کے بعد انہیں نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:

’’اللہ تمھارے شوق کو زیادہ کرے مگر آئندہ ایسانہیں کرنا۔‘‘

آپ نے انہیں صف میں پہنچنے سے پہلے رکوع میں جانے سے منع فرمایا مگر اس رکعت کی قضا کا حکم نہیں دیا۔

پس جو شخص امام رکوع کی حالت میں پائے وہ جب تک صف میں نہ پہنچ جائے رکوع نہ کرے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:124

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ