سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(59) جمعہ میں بھیڑ کی وجہ سے سڑکوں پر نماز پڑھنا

  • 21564
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 757

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جمعہ کے دن بعض مسجدوں میں اتنی بھیڑ ہوتی ہے کہ بعض لوگ امام کی اقتدا میں راستوں اور سڑکوں پر نماز پڑھتے ہیں اس سلسلہ میں آپ کی کیا رائے ہے؟ نیز کبھی تو نمازیوں کے اور مسجد کے درمیان کوئی سڑک وغیرہ حائل ہوتی ہے اور کبھی کوئی فاصلہ نہیں ہوتا کیا مذکورہ دونوں صورتوں میں حکم یکساں ہے یا کوئی فرق ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر صفیں متصل ہوں اور ان کے درمیان کوئی فاصلہ نہ ہو تو کوئی حرج نہیں اسی طرح اگر مسجد کے باہر والے مقتدی اپنے آگے کی صفوں کو دیکھ رہے ہوں یا تکبیر کی آواز سن رہے ہوں تب بھی کوئی حرج نہیں بھلے ہی ان کے درمیان کوئی سڑک وغیرہ حائل ہو۔ کیونکہ جب وہ دیکھ کر یا سن کر باآسانی امام کی اقتدا کر سکتے ہیں تو جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا واجب ہے۔ البتہ امام سے آگے کھڑے ہو کر نماز پڑھنا درست نہیں کیونکہ یہ مقتدی کے کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:124

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ