سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(54) صف کی اتبداء دائیں طرف سے یا امام کے پیچھے سے؟

  • 21559
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 964

سوال

(54) صف کی اتبداء دائیں طرف سے یا امام کے پیچھے سے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

صف کی ابتدا دائیں جانب سے کی جائے یا امام کے پیچھے سے؟ اور کیا دائیں اور بائیں دونوں جانب  سے صف کا اس طرح برابر ہونا ضروری ہے کہ اس کے لیے یہ کہا جائے کہ صفیں برابر کر لو۔ جیسا کہ بہت سے آئمہ کرتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صف کی ابتدا امام کے قریب بیچ سے کی جائے گی۔ اور صف کا دایاں جانب اس کے بائیں جانب سے افضل ہے اگر صف کے دائیں جانب لوگ زیادہ ہیں تو کوئی حرج نہیں۔ دونوں جانب میں توازن قائم کرنا خلاف سنت ہے۔البتہ صف بناتے وقت یہ خیال رکھنا ضروری ہے کہ جب پہلی صف مکمل ہو جائے تب دوسری صف اور جب دوسری صف مکمل ہو جائے تب تیسری صف بنائی جائے۔ کیونکہ اگلی صف کے مکمل ہونے سے پہلے دوسری صف کا بنانا درست نہیں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کا یہی حکم ہے ۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:117

محدث فتویٰ

تبصرے