سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(37) نماز کسوف کی منادی

  • 21542
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 842

سوال

(37) نماز کسوف کی منادی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حدیث میں وارد ہے کہ نماز کسوف کے لیے"الصلاة جامعه" کہہ کر منادی کی جائے،کیا یہ کلمہ ایک بار کہا جائے یا باربار کہنا مشروع ہے؟اور اگر تکرار مشروع ہے تو اس کی کیا حد ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  سے ثابت ہے کہ آپ نے نماز کسوف کے لیے"الصلاة  جامعہ"کہہ کر منادی کرنے کا حکم دیا ہے،سنت یہ ہے کہ منادی کرنے والا اس کلمہ کو بار بار دہرائے،یہاں تک کہ اسے یقین ہوجائے کہ لوگوں نے سن لیا ہے۔ہمارے علم کے مطابق اس کی کوئی حد متعین نہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:94

محدث فتویٰ

تبصرے