سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(25) حیض پاک ہونے کے بعد پورے دن کی نمازیں

  • 21530
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 807

سوال

(25) حیض پاک ہونے کے بعد پورے دن کی نمازیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت اگر عصر یا عشاء کے وقت حیض  سے پاک ہوتو کیا اسے عصر کے ساتھ ظہر اورعشاء کے ساتھ مغرب کی نمازیں بھی پڑھنا ہوں گی کیونکہ  بحالت عذر ان نمازوں کے درمیان جمع کیا جاتاہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت اگر عصر یا عشاء کے وقت حیض یا نفاس سے پاک ہو تو علماء کے صحیح ترین قول کے مطابق اسے عصر کے ساتھ ظہر اور عشاء کے ساتھ مغرب کی نماز بھی ادا کرنا  ضروری ہے،کیونکہ دیرسے پاکی حاصل ہونے کی وجہ سے یہ بھی مسافر اور مریض کی طرح معذور ہے،اور معذور کے لیے دونوں نمازوں کا وقت ایک ہے،صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کی ایک جماعت کا یہی فتویٰ ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:79

محدث فتویٰ

تبصرے