سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(19) غير قبلہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا

  • 21524
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 828

سوال

(19) غير قبلہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر پتہ چل جائے کہ تلاش وجستجو کے بعد بھی نماز غیر قبلہ کی جانب پڑھی گئی ہے تو ایسی نماز کا کیا حکم ہے؟نیز یہی مسئلہ اگر مسلم ملک میں یاکافر ملک میں یا صحراء میں پیش آجائے تو کیا ہرایک کا حکم جدا جدا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر کوئی شخص سفر میں ہے،یا ایسے ملک میں ہے جہاں اسے قبلہ کی رہنمائی کرنے والا کوئی نہیں،پھر اس نے قبلہ کی تلاش وجستجو کرکے نماز پڑھ لی اور بعد میں معلوم ہوا کہ اس نے قبلہ سے ہٹ کر نماز  پڑھی ہے تو اس کی نماز صحیح ہے،لیکن اگر وہ مسلم ملک میں ہے جہاں وہ لوگ سے پوچھ کریا مسجدوں کے رخ کو دیکھ کر قبلہ معلوم کر سکتا ہے تو وہاں اس کی نماز درست نہیں ہوگی۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:74

محدث فتویٰ

تبصرے