السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
دیکھاجاتا ہے کہ بعض لوگ قمیص چھوٹی اور پاجامے لمبے رکھتے ہیں،اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سنت یہ ہے کہ سارے لباس نصف پنڈلی سے دونوں ٹخنوں کے درمیان تک ہی رکھے جائیں،ٹخنوں سے نیچے ان کا لٹکنا جائز نہیں،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
’’ازار کا جو حصہ ٹخنوں سے نیچے ہوگا وہ جہنم میں ہوگا۔‘‘(صحیح بخاري)
اور یہی حکم تمام لباسوں کاہے خواہ ازار ہویا پاجامہ ،قمیص ہو یا جبہ،اور حدیث میں ازار کا ذکر بطور مثال ہے،اس سے تخصیص مقصود نہیں،مگرافضل یہ ہے کہ سارے لباس نصف پنڈلی تک ہی رکھے جائیں،جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
’’مومن کاازار نصف پنڈلی تک ہوتاہے-‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب