سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(34) کیا حج یا عمرہ میں طواف سے قبل سعی کرنی جائز ہے؟

  • 21494
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 750

سوال

(34) کیا حج یا عمرہ میں طواف سے قبل سعی کرنی جائز ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا حج یا عمرہ میں طواف سے قبل سعی کرنی جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سنت یہی ہے کہ پہلے طواف اور پھر سعی کرے، اگر کسی نے نادانستہ طواف سے قبل سعی کر لی تو کوئی حرج نہیں۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  سے ثابت ہے کہ ایک شخص نے اپ سے پوچھا اور کہا کہ میں نے طواف سے قبل سعی کر لی ہے تو آپ نے فرمایا کہ کوئی حرج نہیں۔ یہ حدیث اس امرکی دلیل ہے کہ اگر کوئی شخص سعی پہلے کر لے تو صحیح ہے لیکن سنت یہی ہے کہ حج اور عمرہ دونوں میں پہلے طواف کرے اور پھر سعی۔

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

حج بیت اللہ اور عمرہ کے متعلق چنداہم فتاوی

صفحہ:37

محدث فتویٰ

تبصرے