جس آدمی کا گھر میقات کے اندر ہو، وہ کہاں سے احرام باندھے گا؟
ایسا آدمی اپنی رہائش سے احرام باندھے گا۔ ام السلم اور بحرہ کے رہنے والے لوگ اپنی اپنی جگہ سے احرام باندھیں گے اور جدہ والے اپنی جگہ سے احرام باندھیں گے۔ جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جو شخص میقات کے اندر مقیم ہو اپنی جگہ سے احرام باندھے ایک دوسری روایت میں ہے کہ اپنے گھروالوں کے پاس سے احرام باندھے۔ اہل مکہ مکہ سے احرام باندھیں ۔
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب